مہدئ منتظر ؑ قیامِ عدل اورغلبۂ اسلام کی امید

”اللھم صلی علی وَلیِّ امرک القائم المؤمل والعدل المنتظر، وحفَّہ بملائکتک المقربین وایَّدہ بروح القدس منک یا رب العالمین، اللھم اجعلہ الداعی الی کتابک والقائم بد ینک، استخلفہ فی الارض کما استخلف الذین من قبلہ، مکّن لہ د ینہ الذی ارتضیتہ لہ، ابدلہ من بعد خوفہ امناً یعبدک لا یشرک بک شئیاً، اللھم اعزّہ و اعزز بہ وانصرہ و انتصربہ و انصرہ نصراً عزیزاًوافتح لہ فتحاً یسیراً واجعل لہ من لد نک سلطاناً نصیراً۔“ (دعائے افتتاح سے اقتباس)

\r

”بارِالہا! اپنے ولی امامِ قائم و عدلِ منتظر پر درود نازل فرما، اپنے مقرب فرشتوں کے ذریعے ان کا حصار فرما، روح القدس کے ذریعے ان کی تائید فرمابارِالٰہا! انہیں اپنی کتاب کی طرف دعوت دینے والا قرار دے اوراپنے دین کو بپا کرنے والا بنا دے اور انہیں زمین پراپنا خلیفہ قرار دے، جیسے کہ ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایاتھاانہیں اپنے پسندیدہ دین کی حفاظت کی قوت عطا فرمااس وقت کے بعد ان کے خوف کو امن میں تبدیل فرما، تاکہ لوگ تیر ی عبادت کریں اور شرک نہ کریںاور ان کے ذریعے ہمیں سرفراز فرماان کی مدد فرما، انہیں مکمل غلبہ اور دنیا کو آسانی کے ساتھ ان کے ہاتھ پر فتح فرمااور انہیں اپنی طرف سے ایک مددگار حکمران قرار دے۔“