توبہ کیا ہے؟ کیسے قبول ہوتی ہے؟
Cover of Tauba Kesay Qabool Ho by

توبہ کیا ہے؟ کیسے قبول ہوتی ہے؟

Author: استاد شہید مرتضیٰ مطہریؒ

Topic: تزکیہ و تربیت

Publisher: Dar-us-Saqalain
Translator: سجاد حسین مہدوی
Published:
Language: Urdu
chapters
8 hr 12 min read

انبیا اور اولیائے الٰہی انسان کی رہنمائی کرتے اور اسے متنبہ کرتے ہیں-جبکہ اندرسے اُس کاضمیر اسے بیدار کرتا ہے‘اس میں پچھتاواپیدا کرتا ہے اوریوں راہِ راست سے بھٹکا ہوا ‘خدا کی مخالف سمت چلتا ہوا یہ انسان اپنی سمت بدل کر راہِ راست‘صراطِ مستقیم اور خدا کے راستے پر گامزن ہوجاتا ہے- دراصل یہی متنبہ ہونا ‘نادم ہونا‘ پشیمان ہوکرتبدیل ہونے پر تیار ہونااور اپنا رُخ بدل لینا توبہ ہے- زیر نظر تحریر’’ توبہ‘‘ کے موضوع پر استاد شہید مرتضیٰ مطہریؒ کی دو تقاریر کا مجموعہ ہے ‘جو انہوں نے ۲۵اور ۲۶رمضان ۱۳۹۰ھ کو حسینیۂ ارشاد تہران ‘ایران میں کی تھیں-آج قریب ۳۶‘۳۷ برس گزر جانے کے باوجود ان تقاریر کی تازگی اسی طرح محفوظ ہے ‘آج بھی استاد مطہریؒ کا ایک ایک لفظ دل کوچھوتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اُن کے لہجے کا اخلاص اُن کے بیان کردہ مفاہیم کو دل میں اتاردیتا ہے-