توبہ کیا ہے؟ کیسے قبول ہوتی ہے؟

توبہ، یعنی خود انسان کے اندر سے قیام

توبہ کیا ہے؟ کیسے قبول ہوتی ہے؟   •   استاد شہید مرتضیٰ مطہریؒ

جب انسان کے وجود میں پائے جانے والے عالی مقامات اُس کے اندر موجود اس کی باطنی مملکت کے امور پر قابض پست مقامات کے خلاف یکایک قیام کرتے ہیں، ان سب (پست مقامات) کو پکڑ کر قید میں ڈال دیتے ہیں اور خود اپنی فوج اور سپاہ کے ذریعے معاملات کی باگ ڈور سنبھال لیتے ہیں، تو یہ وہ حالت اور صورت ہے جو حیوان اور نبات میں نہیں پائی جاتیاسی طرح اس کے برعکس بھی ہے، یعنی کبھی کبھی انسان کے وجود میں پائے جانے والے دانی اور پست مقامات اس کے وجود میں موجود عالی اور بلند مقامات کے خلاف قیام اور انقلاب بپا کردیتے ہیں انہیں گرفتار کرکے قید کر دیتے ہیں اور اس مملکت کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں