ولایت در قرآن
Cover of Wilayat dar Quran by

ولایت در قرآن

Author: آیة الله جوادی آملی

Topic: قران اور تفسير

Publisher: Dar-us-Saqalain
Published:
Language: Urdu
chapters
20 hr 55 min read

علم ایک ایسی حقیقت ہے کہ جسے کسی ذات کی طرف نسبت دی جاتی ہے اور یہ اپنے متعلق کہ جو معلوم ہوتا ہے کو عالم کے لئے روشن و واضح کرتا ہے۔ علم کا اپنے معلوم سے ارتباط مستقیم ہوتا ہے۔ معلومات ایک جیسی نہیں ہوتیں، کیونکہ بعض معلومات وجود حقیقی کی حامل ہوتی ہیں۔ اور بعض اس سے عاری ہوتی ہیں اور فقط وجود انتہاری کی بنیاد پر موجود کہلاتی ہیں۔ حقیقت غیر اعتباری کے حال بھی بعض ثابت و دائمی موجود ہیں اور بعض متغیر و متبدل ۔ لہذا اس جہت سے. علوم میں بھی قابل توجہ تفاوت پایا جاتا ہے، جیسے قدرت کہ جو عین کمال وجودی ہونے کے ساتھ ساتھ مقدورات سے تعلق کے لحاظ سے متفاوت ہوتی ہے کیونکہ مقدورات کے متعدد ایسے مراتب ہیں کہ جو ہر گز ایک دوسرے کے مساوی نہیں ہو سکتے۔