
فقہ زندگی
Author: آیت اللہ العظمیٰ سید محمد حسین فضل اللہ قدس سرّہ
Topic: فقہ
دورِ حاضر میں اٹھنے والے نت نئے مسائل کے بارے میں اسلامی موقف کی توضیح و تشریح اور امتِ اسلامیہ کے خلاف استعما رکی فکری‘ثقافتی اور سیاسی ریشہ دوانیوں پرکڑی نگاہ اور اُن کی چارہ جوئی کے لئے اقدامات آقائے فضل اﷲ کی امتیازی خصوصیات ہیں-یہی وجہ ہے کہ آپ مسائل کوایک وسیع افق (large horizon) سے دیکھتے ہیں‘اس دوران بہت سے جوانب آپ کے پیش نظر ہوتے ہیں-اسی بنا پر خاص کر جب آپ کسی ایسے مسئلے کا حل بیان کرتے ہیں جو مسلمانوں کی اجتماعیت سے تعلق رکھتا ہے‘تو اس میں اسلام و مسلمین کی عظیم مصلحت اور مفاد بھی آپ کے پیش نظر ہوتا ہے- زیر نظر تالیف ‘جومختلف موضوعات پر آقائے فضل اﷲ کی خدمت میں پیش کئے گئے سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے‘ اس میں آپ کی مذکورہ تمام خصوصیات موجزن نظر آتی ہیں-امید ہے قارئین مطالعے کے بعد اپنے تاثرات‘مشوروں اور قیمتی رہنمائی سے دریغ نہیں فرمائیں گے-