نہج البلاغہ اور حیاتِ اجتماعی
Cover of NahjulBalagha Hayat e Ijtimai by

نہج البلاغہ اور حیاتِ اجتماعی

Author: حجت الاسلام شیخ حسن موسیٰ صفّار

Topic: تزکیہ و تربیت

Publisher: Dar-us-Saqalain
Translator: سید سعید حیدر زیدی
Published:
Language: Urdu
chapters
13 hr 1 min read

زیرِ نظر کتاب حجت الاسلام شیخ حسن موسیٰ الصفار کے ان لیکچرز کا مجموعہ ہے جن میں اُنہوں نے نہج البلاغہ میں موجود خطبات ‘ مکتوبات اور حکیمانہ کلمات کے ذریعے حیاتِ اجتماعی کے مختلف شعبوں کے بارے میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے مؤقف اور تعلیمات پر روشنی ڈالی ہے ۔اصل کتاب عربی میں تالیف کی گئی ‘ ایران میں اس کا فارسی ترجمہ شائع ہوا اور اب اس فارسی ترجمے سے کیا گیا اردو ترجمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔یہ لیکچرز کیونکہ جوانوں کے روبرو دیے گئے تھے اس لیے ان میں اختصار اور آسانی کو مدِ نظر رکھا گیا ہے ‘ امید ہے یہ تالیف نسلِ نو کے لیے اسلام کی اجتماعی تعلیمات کو سمجھنے اور خود کو معاشرے اور اجتماع کے حوالے سے اپنے فریضے کی ادائیگی کے لیے تیار کرنے کی راہ میں ایک قدم ثابت ہوگی ۔