نہج البلاغہ اور حیاتِ اجتماعی

بُری اقدار

اب ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کے نفس میں کن کن بُری اقدار نے گھر کیا ہوا ہے جو اسے جہاد سے روکتی ہیں اور وہ کیا پست تصورات ہیں جو انسان کی فکر اور اسکے ذہن میں بیٹھ گئے ہیں اور جہاد کے لیے اسکے اٹھنے اور اسکے اسکی طرف جانے میں رکاوٹ ہیں اور اسے جہاد کی فضیلت کے حصول سے محروم رکھتے ہیں ۔پھر یہ بھی دیکھیں گے کہ اسلام اس مشکل کا علاج کس طرح کرتا ہے اور ان بُری اقدار اور پست تصورات کو ہدف اور مقصد قرار دینے کی مزاحمت کیسے کرتا ہے ۔اور اس کے قائم مقام اور نعم البدل کے طور پر اسلامی تصورات کو انسان کے نفس میں کیسے پہنچاتا ہے ۔

اختصار کے ساتھ ان سوالات کے جوابات درجِ ذیل صورت میں دیے جاسکتے ہیں۔

۱ ۔ دنیاوی زندگی اور آرام طلبی سے لگاؤ

۲ ۔ دین اور زندگی کے بارے میں ایک فکری مغالطہ

۳۔ عذر بد تر ازگناہ

۴ ۔ زبانی کلامی انقلابی بننا