بہترین عشق

۱۳اپنی روزمرہ کی خوشیوں کو حیاتِ ائمہؑ سے منسلک کرنا

بہترین عشق   •   حجت الاسلام جواد محدثی

کسی چیز سے خوش ہونا، اس چیز سے محبت پیدا کرتا ہےکوشش کرنی چاہئے کہ اہلِ بیت کی شخصیت، ان کا ذکر، ان کی محافل اور مجالس بچوں کے دلوں میں ایک خوش کن یادگار کی صورت میں محفوظ رہیںلہٰذا ہمیں اس انداز سے عمل کرنا چاہئے کہ اگر ہمارے بچے کسی چیز یا کسی یادگارکو دیکھیں، تو فوراً ہی اُس کا اہلِ بیت ؑ سے تعلق اُن کے ذہن میں آئے۔

معصومین ؑ کے یومِ ولادت پرجشن کا انعقاد کرنا، خوشی منانا، بچوں میں مٹھائی تقسیم کرنا، انہیں عیدی، تحفے تحائف اور اعزازات دینا بالواسطہ (indirect) اپنے اثرات مرتب کرتا ہےاسی طرح اہلِ بیت ؑ سے منسوب کسی دن گھریا اسکول میں ایک خوبصورت اور بچوں کا دل پسند پروگرام ترتیب دینامثلاً اہلِ بیت ؑ سے تعلق رکھنے والی کسی مناسبت پر گھر میں مٹھائی لے آنایا اسکول میں مٹھائی تقسیم کر دینایا اسی مناسبت سے گھر، مسجد یا محلے اور مدرسے میں جشنِ میلاد کا انعقاد کرناان مناسبتوں کو ذہن سے اترنے نہیں دیتااور یہ خوشیاں ان ایام اور اہلِ بیت ؑ کے نام اور یاد کے ساتھ وابستہ ہو جاتی ہیں۔

ایک صاحب بتا رہے تھے کہ ایک روزمیں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ نمازِ جماعت کے لئے مسجد میں گیادو نمازوں کے درمیان لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئیاگلی رات میرا بچہ مجھ سے کہنے لگا: ابو! آج مسجد نہیں چلیں گے؟ اس دن کے بعد جب کبھی میں اسے مسجد لیجاتا ہوں، اگر وہاں سے مٹھائی وغیرہ نہ ملے، تو باہر نکل کر لازماًمیں اس کے لئے چاکلیٹ خریدتا ہوں، تاکہ مسجد آنے اور ایک پسندیدہ چیز حاصل کرنے کا باہمی تعلق اس کے ذہن سے مٹ نہ پائے اور مسجد اور نماز کے ساتھ اس کی محبت باقی رہے۔

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: الھدیّۃ تُورِثُ المودّۃ (تحفہ محبت پیداکرتا ہےبحارالانوارج ۷۴ص ۱۶۶) اگر یہ تحفہ اہلِ بیتِ عصمت و طہارت ؑ سے تعلق رکھتا ہو، تو قدرتی بات ہے کہ اس کے نتیجے میں اُن سے محبت پیدا ہو گی۔

ہر دینی اور مذہبی پروگرام کو بچوں کے لئے پسندیدہ اورپرکشش بنانے کے لئے اس طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہےجیسے نمازِ جمعہ، دعا یا درس کے اجتماع، مذہبی مراسم اور مجالسِ عزا میں شرکت، یا مسجد اور نمازِ جماعت میں شرکت کے لئے اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہےاگر ائمہ ؑ سے مخصوص مناسبتوں میں بھی اس طریقے سے استفادہ کیا جائے، تویہ طریقہ بچوں کے لئے ان پروگراموں کوپر کشش بنانے میں موثر ثابت ہوگا۔