ہم کس طرح علی ؑ کے ہمراہی بن سکتے ہیں؟
ولایتِ غدیر • آیت اللہ العظمیٰ سید محمد حسین فضل اللہ قدس سرّہ
کیا آپ علی ؑ کی قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ علی ؑ وہ ہستی ہیں جو حق کا مظہر ہیںپس باطل کو ترک کیجیےکیونکہ علی ؑ اور باطل ایک جگہ نہیں رہ سکتےلہٰذ ا ہمیں چاہیے کہ علی ؑ کی زندگی میں پائے جانے والے حق کو ذہن میں رکھیں، تاکہ اُن کی ہمراہی اور اُن کی قربت کے حصول کا سلیقہ سیکھ سکیںعلی ؑ کے نقشِ قدم پر چلنا خدا اور اُس کے رسول کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔
امام ؑ فرماتے ہیں:
لَیْسَ اَمْرِیْ وَاَمْرُکُمْ وَاحِدًا، اِنِّیْ اُرِیْدُکُمْ لِلّٰہِ، وَاَنْتُمْ تُرِیْدُوْنَنِیْ لِاَ نْفُسِکُمْ۔
میرا اور تمہارا معاملہ یکساں نہیں ہےمیں تمہیں اﷲ کے لیے چاہتا ہوں اور تم مجھے اپنے ذاتی فائدے کے لیے چاہتے ہو نہج البلاغہخطبہ ۱۳۴
آپ ؑ ہی کاارشادہے: وَوَاللّٰہِ لَاُ سْلِمَنَّ مَا سَلِمَتْ أُمُوْرِالْمُسْلِمِیْنَ، وَلَمْ یَکُنْ فِیْھَا جَوْرُاِلَّاعَلَیَّ خَاصَّۃٌ۔ (خدا کی قسم! جب تک مسلمانوں کے امور کا نظم ونسق برقراررہے گا اور صرف میری ہی ذات ظلم و جور کا نشانہ بنتی رہے گی، میں خاموشی اختیار کیے رہوں گا۔ نہج البلاغہخطبہ۷۲)
اِس مقام پرذرا دیر ٹھہر کر ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ہم مسلمانوں کے درمیان امن و سکون، صلح و آشتی کے لیے کام کر رہے ہیں؟ یاآئے دن اِن کے درمیان فتنہ و فساد اور باہمی جنگ و جدال کا سامان فراہم کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے، تونہ یہ اسلام ہے اور نہ شیعیت۔
أَفَیَکْفِی الرَّجُلُ اَنْ یَقُوْلَ اُحِبُّ عَلِیًّاوَاَتَوَلَّاہٗ ثُمَّ لَا یَکُوْنُ فَعَالاً؟ (کیا لوگوں کے لیے صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ ہم علی ؑ سے محبت کرتے ہیں اور اُن کی اتباع کرتے ہیں؟ اورپھر کوئی عمل انجام نہ دیں؟ ) فَرَسُوْلُ اللّٰہِ خَیْرٌ مِنْ عَلِیٍّاَفَحَسِبَ الرَّجُلُ اَنْ یَقُوْلَ اُحِبُّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ثُمَّ لَا یَعْمَلُ بِسُنَّتِہِ (اور رسول اللہ، علی سے بہتر ہیںکیا کوئی شخص یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ کہے کہ میں رسول اﷲ ؐسے (ولایت) محبت کرتا ہوں، جبکہ وہ اُن کی سنت پر عمل پیرا نہ ہو؟ )
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں
مَنْ کَانَ وَلِیًّا لِلّٰہِ فَھُوَلَنَا وَلِیٌ، وَ مَنْ کَانَ عَدُوًّا لِلّٰہِ فَھُوَلَنَا عَدُوٌّ، وَاللّٰہِ مَا تَنَالُ وِلَا یَتُنَااِلَّابِالْوَرَعِ عَنْ مَحَارِمِ اللّٰہِ
جو کوئی خدا سے محبت کرتا ہے، وہ ہم سے محبت کرتا ہے، اور جو کوئی خدا کا دشمن ہے، وہ ہمارا دشمن ہےخدا کی قسم ہماری ولایت (محبت) گناہوں سے پرہیز کے سوا کسی اور ذریعے سے حاصل نہیں ہو سکتی