جاذبہ ودافعۂ علی
Cover of Jazba Dafia Ali by

جاذبہ ودافعۂ علی

Author: استاد شہید مرتضیٰ مطہریؒ

Topic: فلسفہ

Publisher: Dar-us-Saqalain
Translator: مجلسِ مترجمین
Published:
Language: Urdu
chapters
17 hr 59 min read

حضرت علی علیہ السلام اور نورِ حق سے روشن ایسی دیگر شخصیات کا بنیادی امتیازیہ ہے کہ وہ ذہنوں کو مشغول رکھنے اور افکار کو سرگرم رکھنے کے ساتھ ساتھ قلب و روح کو بھی نور و حرارت ‘عشق و نشاط اور ایمان و استحکام بخشتی ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام میں فلسفی ‘انقلابی رہنما‘پیرِ طریقت اور پیغمبروں جیسی خصوصیات یکجا ہیں ۔علی ؑ کا مکتب ‘مکتبِ عقل و فکر بھی ہے ‘ مکتبِ ہیجان و انقلاب بھی ہے‘ مکتبِ تسلیم بھی ہے‘ مکتبِ نظم و ضبط بھی اور مکتبِ حسن و زیبائی اور جذبہ و حرکت بھی۔ زیرِ نظرکتا ب اُن چارتقاریرکامجموعہ ہے جو۱۸تا۲۱ماہِ رمضان المبارک۱۳۸۸ہجری (۱۹۶۸ء) حسینیہ ارشاد میں کی گئی تھیں ۔ یہ کتاب ایک مقدمے اور دو حصوں پر مشتمل ہے ۔مقدمے میں عمومی طور پر جذب و دفع کے قانون اور خصوصی طور پر انسانوں کے جاذبے اور دافعے کے اصول کے بارے میں بحث کی گئی ہے ۔حصۂ اوّل میں حضرت علی علیہ السلام کے اس (دلوں کو مسخر کر لینے والے) ابدی جاذبے کو موضوع قرار دیا گیا ہے اور اسکے فلسفے ‘ افادیت اورآثار کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے ۔دوسرے حصے میں حضرت کے اس طاقتور دافعے (Repulsive Force) کے بارے میں وضاحت اور تشریح کی گئی ہے